تحریک انصاف کے40 کارکنان تحریک لبیک میں شامل ہوگئے، زاہد حمید

June 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے ضمنی الیکشن پی پی 217 امیدوار زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چالیس سے زائد کارکنان نے بمعہ اہل و عیال تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیااب کی جہاں تشہیری مہم جاری ہے وہیں ڈور ٹو ڈور کمپین عروج پر جاری ہے حلقہ پہنچنے پر پھول کی پتیوں سے استقبال کیا گیا اور چالیس سے زائد تحریک انصاف کے پرانے ورکرز نے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔