• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ گلگشت کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکومحمددلاور زخمی حالت میں گرفتار،تفصیلات کے مطابق رات گئے‎ پولس بی جے مارکی روڈ پر موجود تھی کہ اس دوران 3 موٹر سائیکل سوار مشکوکافراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کیاور جب فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو 1 ملزم اپنے نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے دائیں ٹانگ کی پنڈ لی میں فائر لگنے سے زخمی ہوکر زمین پر گرا ہواتھا اورملزم کے دائیں ہاتھ کے قریب1عدد پسٹل 30 بوربھی موجود تھا،جانچ پڑتال پر زخمی ملزم کی شناخت محمد دلاور ولد محمد اشرف قوم سیال سکنہ محمد پور گھوٹہ قاسم بیلہ حال القریش فیز IIملتان کے نام سے ہوئی جب کہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ زخمی ملزم چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری مجرم تھا۔
ملتان سے مزید