ملتان ( سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی و زیورات سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابقتھانہ کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد مظفر کے گھر سے 26تولہ سونا،دس تولہ چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ اسی تھانے کی حدود میں عظیم کا موبائل فونچوری کرلیاگیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میںارسلان کا موبائل فون جبکہ کاشف کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرلیا گیا، تھانہ قطب پور کے علاقہ میں دانیال کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میںذیشان سے موبائل فوناور نقدی چھین لی گئی جبکہ اسی تھانے کی حدود میں رفیق کے رقبے سے ٹربائن چوری کرلی گئی، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میںمسلح افراد نے ہارون سے نقدی و موٹر سائیکل چھین لی جبکہ شبیر کاموبائل فوں چوری ہوگیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میںنامعلوم افراد نے طاہر کے گھر کی الماری سے 20تولہ سونا چوری کرلیا، دولت گیٹ کے علاقہ میںعابد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میںحنیف کے گھر سے نقدی و زیورات چوری ہوگئے جب کہ اسی تھانے کی حدود سے ریاض کے گھر سے نقدی و زیورات چوری کرلیے گیے، تھانہ صدرشجاع آباد کے علاقہ میںعمران کے گھر سے نقدی و زیورات چوری ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ میںآصف سے مسلح افراد نے نقدی چھین لی جب کہ قاسم کے گھر سے متفرق سامان چوری ہوگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میںغلام عباس کاموبائل فون چوری ہوگیا اور تھانہ کوتوالی کے علاقہ میںآصف کا موٹر سائیکل چوری کرلیاگیا۔