• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک عامر ڈوگر کا والدہ کے انتقال پر شاہد انصاری سے اظہار تعزیت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ماں کائنات کا وہ خوبصورت اور انمول تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں،ماں کے وجود سےگھر میں برکت اور رونق ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے گزشتہ روز ملک عقیل کھوکھر اور حافظ محمد اعجاز کے ہمراہ انصاری ہاوس میں بزرگ تاجر میاں شوق محمد انصاری مرحوم کی اہلیہ اور سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری،سوشل ریفارمر شاہد محمود انصاری،جی ایم تیز گیس کمپنی میاں ناصر محمود انصاری اور سوشیالوجسٹ عادل محمود انصاری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی و پسماندگان کے صبرجمیل کیلئے دعا کی۔
ملتان سے مزید