زین قریشی کی حمایت میں پی ٹی آئی خواتین کی کارنر میٹنگ

June 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سنیئر نائب صدر ذہین کنول کا عباس پورہ یوسی 44میں پی پی 217کے امیدوار زین قریشی کی حمایت کے سلسلہ میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ امپورٹڈ حکمرانوں سے ملک چلنے والا نہیں ملک بچانا ہے تو عمران خان کودوبارہ لانا ہوگا،ملتان تحریک انصاف کا قلعہ ہے،اس موقع پر مس سکندر حسین،مسز روما،فرازانہ اسلم،سائرہ بانو ودیگر خواتین کارکن کی بڑی تعداد موجود تھی،اس موقع پر عباس پورہ یوسی44کی خواتین کی بڑی تعداد میں خواتین نے زین قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔