پاکستان: کورونا شرح 2 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ

June 27, 2022

—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 کورونا مریض فوت ہو گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 382 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 267 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 390 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 34 ہزار 270 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 632 زیرِ علاج مریضوں میں سے 87 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 99 ہزار 248 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 89 لاکھ 45 ہزار 2 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 65 ہزار 578 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 26 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 823 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 60 لاکھ 4 ہزار 745 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 2 کروڑ 10 لاکھ 11 ہزار 278 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 79 ہزار 530 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 110 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 8 ہزار 112 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 569 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 937 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 28 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 26 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 379 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 525 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 759 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔