سید خورشید شاہ کورونا کا شکار ہوگئے

June 28, 2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبائی وسائل سید خورشید شاہ کورونا کا شکار ہوگئے۔ سید خورشید شاہ کو گزشتہ رات سے بخار اور کھانسی کی شکایت تھی۔ ذرائع کے مطابق پیر کی صبح ان کا کورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سید خورشید شاہ نے خود کو کورنٹائن کر لیا۔