پیرس ( رضا چوہدری ) پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام میڈیا ٹرائل سے مرغوب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی یا انتظامی حلقوں کے اندر اختلافات ، اختیارات، اعلی افسروں کے تبادلوں، ٹھیکوں، ترقیاتی منصوبوں یا سرکاری فیصلوں پر اختلافات ہونا کوئی بڑی بات نہیں مگرآج تک وزیراعلیٰ پنجاب یاچیف سیکرٹری کے خلاف کرپشن یاکسی اور کیس میں کوئی فردجرم عائد نہیں ہوئی ۔سردارظہوراقبال نے کہا کہ الزامات اور میڈیاٹرائل میںوہ عوام دشمن عناصر ملوث ہیں جن کوپنجاب کی ترقی اور عوام کوسہولیات پہنچانے کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نئے نئے منصوبے ہضم نہیں ہورہے ۔