PTI مارچ توڑ پھوڑ کیس، شیخ رشید ، شہریار آفریدی، پرویز خٹک، قاسم سوری اور دیگر کی ضمانت منظور

June 28, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد، پی ٹی آئی رہنماؤں شہریارآفریدی، راجہ خرم نواز، مراد سعید، علی محمد خان، پرویز خٹک اور قاسم سوری سمیت دیگر کی ضمانت منظور کرلی۔ پیر کو سماعت کے دوران ملزمان اپنے وکلاء انتظار پنجوتھہ اور دیگر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کاحکم سنادیا۔