کراچی( افضل ندیم ڈوگر)اسلام آباد کی پرواز کے مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر ساتھی ڈاکٹر نے فوری طبی امداد دی،کوئٹہ سے پرواز کا رخ موڑ کر ملتان میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کے باوجود مسافر جانبر نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق ریاض سے اسلام آباد کی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 275 میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔