کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے بدھ کو علی الصبح حکومت سندھ کے تعاون سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے منور چورنگی انڈر پاس، چیک پوسٹ تھری تا ملیر ایکسپریس وے (شاہراہِ بھٹو) اور گجر نالہ کنیکٹیویٹی منصوبوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بروقت تکمیل کیلئے نگرانی تیز اور ترقیاتی کاموں میں معیار، رفتار اور تکنیکی تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر جنید صدیقی نے منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی، ایگزیکٹو انجینئر طارق جلیل اور متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز بھی موجود تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گجر نالہ کنیکٹیویٹی منصوبے کی مجموعی لاگت 2,554.431 ملین روپے ہے جس کے تحت 9 کلومیٹر طویل ڈوئل کیریج وے تعمیر کیا جا رہا ہے۔