وفاقی دار الحکومت کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم

June 29, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دار الحکومت کے مختلف علاقوں میں سرقہ و سٹریٹ کرائم وغیرہ کی48وارداتوں کے دوران شہریوں کو دو گاڑیوں، بارہ موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فونز اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔ تھانہ آبپارہ کے علاقے میں صدام، عامر، غیور، عدنان علی نواز،جہان زیب، گولڑہ کے علاقے میں قمر حیات ،سبزی منڈی کے علاقے میں پرویز ،کوہسار کے علاقے میں فاروق،رمنا کے علاقے میں شہزاد ،شالیمار کے علاقے میں عبدالرؤف ،آئی نائن کے علاقے میں مزمل کے موٹرسائیکل اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں مصدق الرحمٰن کی کار آر 8168، آئی نائن کے علاقے میں سنیل کی کار ایل او ایچ 5029، چور لے اڑے۔ ترنول کے علاقے میں رضوان سے پانچ لاکھ روپے ،کورال کے علاقے میں ذوبیہ سے نقدی، ارسلان سے موبائل، آئی نائن کے علاقے میں سمیر سے موبائل اور نقدی، شمس کالونی کے علاقے میں وصال سے موبائل ونقدی وغیرہ، زاہد سے موبائل ، سیکرٹریٹ کے علاقے میں راول ڈٰیم کے شادی ہال پر لگے ہوئے ٹرانسفارمر کا سامان،رمنا کے علاقے میں سردار معزم کے گھر کے تالے توڑ کر27لاکھ روپے کی نقدی ، سولہ تولے زیور، پرائز بانڈز ،کراچی کمپنی کے علاقے میں فرقان سے موبائل ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں جنید سے موبائل، علی کے تکیے کے نیچے سے موبائل نکال لیاگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔تھانہ کورال کے علاقے سوہان میں شازیہ کی رپورٹ پر فراڈ کرنے کے الزام میں ایاز احمد کے خلاف ،تھانہ تر نول کے پولیس نے بٹگرام کے رہائشی بلال احمد کی رپورٹ پر محمد افضل کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ،تھانہ گولڑہ پولیس نے محمد شیراز کے رپورٹ پر امین جا ن کے خلاف دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ،اسلام آباد پولیس نے 31لاکھ پچاس ہزارروپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے عدنان کی درخواست پر عزیز کے خلاف بارہ لاکھ روپے ، نور محمد کی درخواست پر چوہدری ذوالفقار کے خلاف بارہ لاکھ تیس ہزارروپے ، کورال پولیس نے طلحہ منیر کی درخواست آصف بشیر کے خلاف سات لاکھ بیس ہزارروپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔