لنک ڈائون،ای سٹیمپ وینڈر پورٹل بند ہونے سے اسٹام پیپرز کا اجرا معطل

June 29, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ای سٹیمپ وینڈر پورٹل بند ہونے سے اسٹام پیپرز کا اجرا رک گیا جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لنک ڈائون کی وجہ سےشہریوں کو اسٹام پیپرز نہیں مل رہے ۔ مینوئل اسٹام پیپرز پر بھاری اخراجات کے باعث پنجاب حکومت نے ای اسٹام پیپرز متعارف کرائے تھے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے بورڈ آف ریونیوپنجاب نے آن لائن سسٹم رائج کیا تھا جو لنک ڈائون رہنے کے باعث اپنی افادیت کھو رہا ہے اورعوام پریشان ہیں۔ شہریوں کولائسنس ،بیرون ملک جانے کیلئے ، جائیداد اور گاڑیوں وغیرہ کی خرید و فروخت سمیت دیگر معاملات کیلئے مطلوبہ اسٹام پیپرز نہیں مل رہے جس سے نہ صرف عام شہریوں بلکہ حکومت پنجاب کو ریونیو وصولی نہ ہونے سے سرکاری خزانے کا بھی نقصان ہورہا ہے۔