اراضی کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

June 29, 2022

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) اراضی کے تنازع میں فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔تھانہ بھارہ کہوپولیس کو نوید اختر نے بتایاکہ اسکا 24سالہ بیٹاچن زیب بھینس کا دودھ دھونے کے لیے ڈیرے پر جارہاتھاکہ ہماری زمین پر آکر عنصر بیگ ، حنیف اور صغیر نے اس پر فائرنگ کردی جو زخمی ہوگیا، وجہ عناد جدی زمین کا تنازعہ ہے ۔ اس سے قبل ملزمان نے میرے بھائی کو قتل اور میرے بڑے بیٹے کو زخمی کردیاتھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔