ختم نبوت کانفرنس یکم اکتوبر کوہوگی

June 29, 2022

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگا منڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امسال سالانہ ختم نبوت کانفرنس یکم اکتوبر کو ہوگی ۔اجلاس میں مولانا قاری محمد ارشد ، مولانا عبدالواجد ، مولانا احسان اللہ ، مولانا قاری محمد اقبال ، مولانا مفتی ابوبکر صدیق ، مولانا عابد ارشاد ، مولانا حافظ قدرت اللہ عارف ، مولانا شفیق الحسن معاویہ ، حاجی محمدالیاس اظہر ، مولانا عزیز احمد حیدری ، مولانا مفتی محمد شکیل الرحمن ، مولانامحمد نواز ، مولانا عبداللہ غازی ، مولانافضل الرحمن ، مولانا فقیر حسین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں بھرپور محنت کرنے کا عزم کیا کیا گیا۔ اور یہ طے پایا کہ جمعہ کے اجتماعات میں کانفرنس کی بات کی جائے ، دروس میں عقیدہ ختم نبوت و ختم نبوت کانفرنس کی اہمیت بیان کی جائے ۔ قادیانی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ،کانفرنس کی کامیابی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ علماءنے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران صرف مذمت نہ کریں بلکہ انڈیا کے ساتھ ہرقسم کے بائیکاٹ کا اعلان کر یں ۔