ریلوے واجبات کی مد میں5 لاکھ خزانے میں جمع،4دکانیں سیل

June 29, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے لیول کراسنگ 4 ریڈمکو شاپنگ سینٹر مغلپورہ میں دوران آپریشن ریلوے واجبات کی مد میں 5 لاکھ 63 ہزار روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروائےدوسری جانب واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 4 دکا نوں کو سیل بھی کیا گیا۔،ایک اور کارروائی میں مسافروں کی جیب تراشی کرنے والے 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔