حجاج کرام امن کے سفیر کا کردار ادا کرینگے،قاری حنیف جالندھری

June 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاق المدرس کے ناظم اعلی ،مدرسہ خیر المدارس کے مہتمم قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ حجاج کرام پاکستان کے سفیر ہیں حجاج کرام دوران حج امن کےحقیقی سفیر کا کردار ادا کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حجاج کرام کی تربیتی نشست میں صدارتی خطاب میں کیا،انہوں نے مزید کہا دوران حج کے دوران تمام حجاج کرام کو احکامات الہی پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔