پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس میں شہادت قلمبند،سوئی گیس کمپنی افسر کے خلاف سماعت ملتوی

June 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے خان پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے شہریوں سے پلاٹ کی مد میں مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ کرنے کے ریفرنس نمبر 12 اور 46 ایم/19 میں گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے اور ملزم طیب بلال کی بریت کی درخواست پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔سوئی نادرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈمن آفیسر کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی۔پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند،مزید شہادتوں کیلئے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث علی ایسوسی ایٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ملزم شیخ شاہد جمال سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس میں ملزم اللہ بخش کی بریت کی درخواست پر سماعت جواب و بحث کے لئے 7جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔