عابد شیر علی سے انجمن تاجران چوک نواں شہر اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وفد کی ملاقات

June 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ نے کے سینئر راہنما عابد شیر علی سے انجمن تاجران چوک نواں شہر آٹو پارٹس ڈیکوریشن کے صدر اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رکن و ممتاز تاجر رہنما سیف اللہ شیخ نے تاجروں کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی ۔ سیف اللہ شیخ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ آئے روزپٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور زائد ٹیکس لگنے کی وجہ سے تاجربرادری دو وقت کی روٹی کمانے سے محرومی کا شکار ہیں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے آٹو پارٹس انڈسٹری کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر عابد شیر علی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد مہنگائی پر کنٹرول کرلیں گے ۔