جرمنی میں تارکین وطن کے مرکزپرحملہ،ایک شخص ہلاک

June 29, 2022

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی میں سیاسی پناہ کے متلاشی تارکین وطن کے مرکز میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور5دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعہ جرمنی کے جنوبی حصے میں جھیل کونسٹانس کے قریب واقع سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے مرکز میں را ت گئے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور اسی مرکز کا رہائشی ہے حملہ آور نے جھیل کونسٹانس کے قریب پناہ گزین کیمپ کے مختلف دروازوں پر دستک دی اور جس نے بھی دروازہ کھولا ، اسے چاقو سے نشانہ بنایا۔ مشتبہ حملہ آور 31سالہ ایک شخص ہے ،جسے پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔