کلاکوٹ، منشیات فروش سرگرم، پولیس ایکشن لینے میں ناکام

June 29, 2022

کراچی (اعظم علی /نمائندہ خصوصی )کلاکوٹ تھانے کی حدود نیوکمہارواڑہ میں منشیات فروش سرگرم جبکہ مختلف علاقوں میں جوئے،سٹے،گٹکے اور ماواکا کام بھی زوروشور سے جاری ہے ‘متعدد بار شکایت اور نشاندہی کے باوجود پولیس سنجیدہ اقدامات لینے میں ناکام ہوگئی ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نیوکمہارواڑہ، ہری مسجد اور اردگرد کے علاقوں میں رات گئے منشیات فروش اور نشئی افراد ڈیرے جمالیتے ہیں جہاں صبح تک کرسٹل، آئس اوردیگر نشہ آورچیزیں فروخت ہوتی ہیں ۔اس سلسلے میں جب ایس ایچ او کلاکوٹ غفار کورائی سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے فون پر اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا۔