قصبہ کالونی میں شہریوں کے تشدد سے نوجوان کی ہلاکت اور اسکی نماز جنازہ میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کی تفتیش جاری

June 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قصبہ کالونی میں شہریوں کے تشدد سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ پر ہونے والے احتجاج کے دوران فائرنگ سے دو افراد کےجاں بحق ہونے کے واقعہ کی تفتیش جاریہے۔تفصیلات کے مطابق قصبہ کالونی میں اتوار کی شب شہریوں کے تشدد سے ڈکیٹ سمجھ کر مارے جانے والے نوجوان بلال کے حوالے سے اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اتوار کی شب ڈاکو قرار دے کر مارا گیا نوجوان نوجوان جرائم پیشہ نہیں تھا ،جن دو افراد کو تشدد کر کے زخمی کیا گیا وہ بھی جرائم پیشہ نہیں تھے،ابتدائی تفتیش کے مطابق تشدد کا شکار افراد کی پہلے تکرار اور پھر جھگڑا ہوا تھا،جن سے تکرار اور جھگڑا ہوا انھوں نے ڈاکو بتاکر لوگوں کو تشدد کے لیے اکسایا،موقع سے پستول کے دو خول بھی ملے جنھیں فارنزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے،واردات کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں مشتعل ہجوم پر درج کرلیا گیا ہے۔