کورونا کیسز میں اضافہ، پولیس کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

June 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار کورونا ایس او پیز کے تحت 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھیں، سینیٹائزر کا استعمال اور بار بار ہاتھ صاف لازمی دھویں ،نوٹیفکیشن کے مطابق دوران ڈیوٹی تھرمہ میٹر سے پولیس اہلکاروں کا جسم کا درجہ لازمی چیک کیا جائے۔