12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ روزانہ کا معمول بن گئی، وسیم اختر

June 30, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے وفد کےساتھ سی ڈی او کے الیکٹرک عامر ضیاء،ریجنل ہیڈ سعدیہ اور ریجنل ہیڈ عدنان سمیع سے ملاقات،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے ملاقات میں اوور بلنگ اور دن بہ دن بڑھتی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی مسلسل مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں جس میں مہنگی بجلی بھی شامل ہے اور صرف یہ ہی نہیں پیک آورز علیحدہ ہیں اور ان سب کے باوجود 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ روزانہ کا معمول بنی ہوئی ہے جان بوجھ کر کے الیکٹرک کی جانب سے ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جہاں پر غریب اور متوسط طبقے کے عوام رہائش پذیر ہیں، کے الیکٹرک کی انتظامیہ زون وائز واٹر بورڈ کے ایکسیئن سے رابطہ کر کے لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار ان کوفراہم کریں تاکہ جن اوقات کار میں علاقوں میں پانی فراہم کیا جاتا ہے وہ اپنے اوقات کار تبدیل کر کے عوام کو پانی کی سپلائی فراہم کر سکیں عوام کے اندر اس موجودہ صورتحال میں سخت غم و غصہ اور بغات جنم لے رہی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ قانون اپنے ہاتھوں میں لے کر املاک کو نقصان پہنچائیں،اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی غلام جیلانی، باسط صدیقی،علی خورشیدی،اور وسیم قریشی بھی موجود تھے۔