احتساب عدالت: پنجاب کانسٹیبلری سرکاری اراضی کیسز کی سماعت ملتوی

June 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر 21 کروڑ 33لاکھ روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملزم مدثر رضا دریشک کی واپسی کاغذات کی درخواست پر سماعت 22جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،دریں اثنااحتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کے بوگس دستاویزات تیار کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کرنے کے ریفرنس میں تحصیلدار ملک سجاد کے ضامن محمد جعفر کے خلاف زیر دفعہ 514 کی کاروائی کے لیے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔