افرادکو پہلے مرحلے میں فیول فراہم کی جائے گی :ڈائریکٹر

June 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جنوبی زون پنجاب کے 20لاکھ افراد کو پہلے مرحلے میں فیول سبسڈی فراہم کی جائے گی ،بی آئی ایس پی جنوبی زون پنجاب کے زونل ڈائریکٹر شیخ محمد امین نے میڈیاکوبتایاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل10 لاکھ افراد کوفیول سبسڈی کی مدمیں 2ہزار روپے کی امداد مل چکی ہے،2190پوائنٹس اور284اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگیاں کی جارہی ہیں ۔