نیٹو طرز کا ایشیائی اتحادقبول نہیں، شمالی کوریا کی دھمکی

July 01, 2022

سیول(نیوزڈیسک)شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا میں امریکا، جاپام اور جنوبی کوریا کے سلامتی تعاون کے لیے نیٹو طرز کے ایشیائی اتحاد کی مذمت کی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے باہمی تعاون اور سلامتی کے منصوبے کو نیٹو کی ایشیائی شکل قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔