ریڈ اور وائٹ بال کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی

July 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کےکپتان کے لیے خصوصی الاؤنس بھی متعارف کروادیا گیا ہے لیکن اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت ایلیٹ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی رقم مختص کردی گئی تاکہ وہ مکمل فٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب رہیں۔ جمعرات کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تینوں طرز کی کرکٹ کی میچ فیس میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نان پلیئنگ پلیئرز کی میچ فیس میں 50سے 70فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ ریڈ اور وائٹ بال کے علیحدہ علیحدہ کنٹریکٹس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20سے بڑھا کر 33کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پر دستک دینے والے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافی کٹیگری "ڈی کٹیگری" متعارف کروادی گئ ہے۔نان پلے ان کھلاڑیوں کی میچ فیس میں 50 سے 70فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔