کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینونی میں پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں 53 رنز سے ہرادیا۔ تاہم سیریز میں اسے 2-1 سے شکست ہوئی ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 144 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثناء نے 30 گیندوں پر 47 جبکہ عالیہ ریاض اور سدرہ امین نے 26 ،26 رنز بنائے ۔ میزبان ٹیم 91 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ سدرہ اقبال نے تین اور فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان فاطمہ ثنا نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ جیت مکمل ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔