• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر: فاٹا اور حیدرآباد ریجن کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر میں فاٹا اور حیدرآباد ریجن نے اپنے میچز جیت لیے۔ حیدرآباد اور ڈیرہ مراد جمالی ریجن کے میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا۔ حیدرآباد نے سات وکٹ پر 178 رنز بنائے ۔ ڈیرہ مراد جمالی نے بھی 178رنز بنائے۔ سپر اوور میں حیدرآبا کو پانچ رنز کا ہدف ملا جو اس نے حاصل کرلیا۔ ادھر فاٹا ریجن نے راولپنڈی ریجن کو 41 رنز سے شکست دیدی۔ فاٹا ریجن نے خوشدل شاہ کے 94 رنز کی مدد سے 168 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 127 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید