کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اے ٹیم ویمنز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ منگل کوبنکاک میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔ ناکام ٹیم 79 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انوشہ ناصر نے تین وکٹیں لیں۔ پاکستان نےہدف 11 اوورز میں مکمل کرلیا، شوال ذوالفقار 38 اور حرینہ سجاد 26رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔گروپ اے سے بھارت نے بھی سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔