کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے آئی سی سی بھارت سے اہم ایونٹس کی میزبانی کسی اور ملک کو دے سکتا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 میں ون ڈے ورلڈکپ کیلئے متبادل میزبان ملک پر غور شروع کردیا ہے۔ جو آسٹریلیا ہوسکتا ہے۔خطے میں کشیدگی مینجمنٹ اور براڈکاسٹرز کیلئے خطرے کا کا باعث بن رہی ہے۔پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف گروپ میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی پر آئی سی سی ، کرکٹ بورڈز اور حکومتی سطح پر اہم مذاکرات کے بعد بحران کا خاتمہ ہو ا۔ بنگلہ دیش کی شرکت بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے متاثر ہوئی، ان مسائل نے حکام کو ہنگامی منصوبہ بندی پر مجبور کردیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئندہ ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کیلئےمتبادل وینیوز کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ فنانشل پاور ہاؤس ہونے کے ناطے میزبانی بھارت کو دی گئی تھی، بھارت کے پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد اس فیصلے پر نظرثانی کا باعث بن سکتے ہیں۔