کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منگل کو زمبابوے اور آئر لینڈ کا میچ ہوگا۔ زمبابوے کی نظر سپر ایٹ مرحلے پر ہے۔زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کہتے ہیں کہ اگر اب ٹیم سے کوئی غلطی ہوئی تو اب تک حاصل ہونے والی فتوحات بے معنی ہوجائیں گی۔ زمبابوے کا آئرلینڈ کے خلاف اس ہی پچ پر ہوگا جس پر پیر کے روز سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوا۔