• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے یووراج کی سنچری رائیگاں، نیوزی لینڈ کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈکینیڈا کو با 8 وکٹوں سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔ چنئی میں پلیئر آف دی میچ گلین فلپس نے36 گیندوں پر76ناٹ آئوٹ رنز بنائے اور تین کیچ لئے۔کینیڈا کے یووراج سمرا نے 65 گیندوں پر 110 رنز اسکور کیے ۔انہوں نے کم عمر میں سنچری بناکر احمد شہزاد کا ریکار توڑا، کیویز نے 174 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ ادھر ممبئی میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے کر تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ۔ ناکام ٹیم نے سات وکٹ پر170 رنز بنائے۔ نیپال نے 171رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

اسپورٹس سے مزید