انڈر 19 کرکٹ، سدرن پنجاب بلیوز اور وائٹس کی پہلی کامیابی

July 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 19 کپ کے دوسرے راؤنڈ میں سینٹرل پنجاب بلیوز، سندھ بلیوز، سینٹرل پنجاب وائٹس اورخیبرپختونخوا وائٹس نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔ سدرن پنجاب بلیوز اور وائٹس نے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ فیصل آباد میں سدرن پنجاب وائٹس نےعرفات منہاس کے ناقابل شکست 100 رنز کی بدولت بلوچستان وائٹس کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا بلیوز نے سندھ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ کے اوپنر سعد بیگ کی سنچری رائیگاں گئی۔ فاتح ٹیم کے محمد زبیر نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔