کئی علاقوں میں ٹرانسفارمر پھٹ گئے،بجلی کی سپلائی معطل

July 01, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، متعدد علاقوں شادمان، گلبرگ، اندرون شہر، اسلامیہ پارک میںشدید گرمی کے وجہ سے ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گئے ۔ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ٹرانسفارمر دھماکوں سے پھٹ گئے ، لیسکو اہلکاروں نے بجلی کی شکایات بڑھنے کے بعد فون سننے بند کردئیے ہیں ، اہلکار فون بھی نہیں اٹھاتے، ہیلپ لائن پر شکایات درج کرانے کے باوجود متاثرہ صارفین کی بجلی درست نہیں ہو رہی ، سامان کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے، ٹرانسفارمر ز کی مرمت کیلئے لاکھوں روپے مانگے جارہے ہیں، جن علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہوئے وہاں دو دنوں سے بجلی بند ہے، پانی کی سپلائی بھی بند ہو گئی ہے ، صارفین نے وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ شہر میں بجلی کی بندش اور لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیں ۔ لیسکو ترجمان نے کہا کہ شہر میں کسی جگہ بجلی کی سپلائی معطل نہیں ہوئی ، گرمی کی وجہ سے سسٹم پر لوڈ بڑھ گیا ہے، صارفین سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ ٹرانسفارمر کی مرمت بھی جاری ہے ۔