مانگا منڈی : ٹرک الٹنے سے2افراد زخمی،قربانی کے 17بکرے ہلاک

July 01, 2022

لاہور،مانگا منڈی (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) مانگا منڈی کے علاقے میں قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس وجہ سے ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی جبکہ 17 بکرے ہلاک ہو گئے ٹرک کار کو بچاتے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکرا نے کی بنا پرالٹا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری مقامی ہسپتال منتقل کیا۔