تحفظ عزاداری کونسل کے وفد کی چیف آفیسر کارپوریشن سے ملاقات

July 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے چیف آفیسر فرمائش علی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ملتان سٹی کے ماتمی جلوس روٹس سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جائے گا،تعمیراتی کاموں کا خود جائزہ لوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری امام حسین کونسل وفد سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر خالد حسین سہو،ایس ای خضر خان موسی پاک، شاہ رکن عالم، ایس ای فرید بوسن ٹاؤن۔ذوالفقار علی شیر شاہ ٹاؤن، ناصر بیگ، طارق سلیم، وسیم حیدر زیدی، مخدوم صدر الدین گیلانی بھی موجود تھے،اس موقع پرطالب حسین پرواز نے چیف آفیسرکو لائسنسداروں کی طرف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں و سڑکوں کا پیچ ورک، ری سولنگ ،لائٹنگ ودیگر مسائل کے حل کے حوالے سے تحریری درخواست بھی دی ۔