ٹرین میں مسافر کا موبائل اور پیسے چوری کرنے والا ملزم ایک سال بعد گرفتار

July 01, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس بہاولپور نے مسافر کا موبائل اور پیسے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،بتایا گیاہے کہ ملزم سکندر ولد مشاق گزشتہ سال ٹرین میں سوار ایک مسافر کا موبائل اور 9ہزار روپے چوری کر کے فرار ہوگیا، جس کاپرچہ تھانہ ریلوے پولیس بہاولپور میں درج کیا گیا،گزشتہ روز ریلوے پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے اس سے موبائل اور رقم برآمد کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،بتایا گیاہے کہ ملزم سکندر کے خلاف تھانہ سیتل ماڑی میں بھی 2مقدمے درج ہیں ۔