ڈبگری ، رامداس اور سرکلر روڈ سے08دودھ فروش گرفتار،04دکانیں سیل

July 01, 2022

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پرمختلف بازاروں سے 08شیر فروشوں کو گرفتارکرتے ہوئے380لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسلیم ایوبی نے نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری سپر وائزہ نعیم الحسن کے ہمراہ ڈبگری ، رامداس اور سرکلر روڈ پر شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا۔لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر08شیرفروشوں کو گرفتار کرکے380لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا اور04 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔