پشاور ،پرندوں کے حقوق کے لیے فلاحی تنظیم کا باقاعدہ آغاز

July 01, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)پرندوں کے حقوق اور روز بروز ان کی تعداد میں کمی آنے اور ان کو درپیش مسئل کے حل کے لیے پاکستان مسلم لیک ن کے نوجوان درویش اللّٰہ عارف اور ان کی ٹیم نے پرندوں کے لیے پہلی فلاحی تنظیم کا باقاعدہ آغاز کر لیا ہے ۔ جس میں سابقہ ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کی صوبائی نائب صدر شازیہ اورنگزیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تمام ممبران کو بیج پہنائے، کیک کاٹا اور پرندوں کے لیے گھونسلے، ان کا دانا پانی اور درخت نما پودے لگا کر شروعات کی۔چیرمین درویش اللّٰہ عارف اور ان کی ٹیم کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ہم پرندوں کے حصول کے لیے یہ تنظیم بنا کر بتانا چاہتے ہیں کہ پرندوں کی عدم موجودگی سے ہمارا ماحول اور ایکو سسٹم بھی متاثر ہوتا ہے۔ اس موقعے پر تنظیم کے چیئرمین درویش اللّٰہ عارف۔ وائس چیئرمین ساحام خان، صدر انجنیئر اکرم، نائب صدر جنید خان، جنرل سیکرٹری رمشاہ اعوان، فاینینس سیکرٹری حاشر خان، ٹیم سیکرٹری ولی اللہ عارف، سیکورٹی انچارج علی خان اور باقی ٹیم ممبران والید خان، رامین خان، ایمل خان، راصب خان، نعمت اللہ عارف، اسامہ خان، راحم خان، شبیر احمد، نوید خان، مہر علی، بلال اعوان، خضر خان سمیت مسلم ڈاکٹر فورم سے ڈاکٹر شہباز نے بھی شرکت کی۔