ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو انعامی رقم مل گئی

July 02, 2022

کراچی (شکیل یا مین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے احسن رمضان کو نقد ایوارڈ کی مد میں نو لاکھ روپے کی رقم جاری کردی، احسن رمضان برمنگھم میں ہونے والے ورلڈ گیمز میں شرکت کیلئے 11 جولائی کو روانہ ہوں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ کے مطابق منسٹر آئی پی سی احسن الرحمان مزاری کو ہم نے کہا ہے کہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں اکیڈمی آپ بنائیں اس کیلئے ٹیبلیں ہم دیں گے۔