• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کپ، فیصل آباد، پشاور، سیالکوٹ اور لاہور میں دوسرے راؤنڈ میچز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہفتے کے روز فیصل آباد، پشاور، سیالکوٹ اور لاہور میں نیشنل انڈر 19 کپ 2026 (ون ڈے) کے دوسرے راؤنڈ کے میچز کھیلے گئے، جن میں ایبٹ آباد انڈر 19 کے لیے سجاد خان نے ناقابلِ شکست 153 رنز کی اننگز اور فاٹا انڈر 19 کے لیے محمد عباس آفریدی کی سنچری نمایاں کارکردگی کا باعث رہے۔سجاد نے ناقابلِ شکست 153 اور ظفر عباس نے 82 رنز بنائے جس کی بدولت ایبٹ آباد انڈر 19نے اے جے کےخلاف 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔ جواب میں اے جے کے کی ٹیم 9 وکٹوں پر 194 رنز ہی بنا سکی۔ راولپنڈی انڈر 19 نے 175 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے فیصل آباد انڈر 19کو 37رنز سے شکست دی۔ فیصل آباد کی پوری ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔گروپ بی میں بہاولپور انڈر 19 نے ایک سخت مقابلے کے بعد لاہور بلیوز انڈر 19 کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ اسلام آباد انڈر 19 نے پشاور وائٹس انڈر 19 کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ گروپ سی میں محمد عباس آفریدی نے 108 اور عبدالوحید نے 65 رنز بنائے جس کی بدولت فاٹا انڈر 19 نے 284 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ بعد ازاں انہوں نے ملتان انڈر 19 کی پوری ٹیم کو 118 رنز کردیا۔

اسپورٹس سے مزید