کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے نوجوان ٹیسٹ بیٹسمین عبداللہ فضل نے پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے کھیلتے ہوئے غنی گلاس کے خلاف ناقابل شکست ٹرپل سنچری اسکور کردی۔انہوں نے ناقابل شکست 309رنز کی اننگز کھیلی۔ عبداللہ فضل نے حسن رضا خان کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 417رنز بنائے۔حسن رضا خان 222رنز بنائے۔ کنگز مین اکیڈمی کے سعود شکیل اور محمد حریرہ نے بھی سنچریاں اسکور کردیں۔ ایبٹ آباد میں بابر اعظم میچ کے تیسرے دن بیٹنگ کے لئے آئے۔او جی ڈی سی کی جانب سے کھیلنے والے بابر اعظم 12 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔وہ سات سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں ہیں۔