• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی پرچم گرنے سے بچانے پر بنگلہ دیشی کپتان سے بھارتی میڈیا ناراض

ناگویا( نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ کی جانب سے برانز میڈل میچ میں تیز ہوا سے گرتے پاکستانی پر چم کو تھامنے کے عمل سے بھارتی میڈیا سخت جذباتی دکھائی دے رہا ہے، جس کا کہنا ہے کہ نگار سلطانہ کو اپنے بڑوں سے ماضی کے قصے سننے چاہئے،متعددمیڈیا نے اس عمل پر حیرانی کا اظہار کیا ہے، تاہم بنگلہ دیشی کپتان نے اپنی ٹیم کی ڈھاکا واپسی سے قبل جمعے کی شب میڈ یا سے بات چیت میں کہا کہ قومی پر چم کو گرنے سے بچانا کوئی گناہ نہیں،کسی بھی ملک کا قومی جھنڈا ہو اس کی قدر کرنا چاہئے، میرے ملک میں بھی اس اقدام کی تعریف کی گئی ہے،مجھے نہیں معلوم ہے کہ کیوں بعض میڈیا اس پر شور مچارہے ہیں،واضح رہے کہ برانز میڈل میچ میں جب تیز ہوا سے باؤنڈری پر لگے پاکستان اور بنگلہ دیش کے پرچم گرنے لگے، تو نگار سلطانہ نے بھاگ کر سب سے پہلے پاکستانی پرچم کو گرنے سے بچایا اور پھر اپنا پرچم ٹھیک کیا۔

اسپورٹس سے مزید