تائی کوانڈو، شہباز کا برانز میڈل

July 02, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کوریا میںاوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے ملک شہباز احمد نے برانز میڈل جیت لیا، انہوں نے کوارٹر فائنل میں سعودی عرب کے محمدعلی العباس کو شکست دی لیکن سیمی فائنل میں کوریا کے سابق ورلڈ چیمپئن ہوچل جی سے ہار گئے۔