پیپلز بس سروس، خواجہ اجمیر نگری تا انڈس اسپتال روٹ 2 کا آغاز

July 02, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس کے تحت خواجہ اجمیر نگری، نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی کراسنگ تک بس سروس شروع کردی گئی، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کراچی طحہٰ سلیم نے جمعہ کو یہاں پیپلز بس سروس روٹ R-2 کا افتتاح کیا۔ 32.9کلو میٹر طویل اس روٹ پر بسیں صبح 6 بجے سے رات 11بجے تک براستہ ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، نیپا، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈرگ روڈ اسٹیشن، کالونی گیٹ، شاہ فیصل کالونی، سنگر چورنگی، لانڈھی روڈ چلائی جائیں گی، ان کا یکطرفہ کرایہ 50روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے، پہلے روز 10بسیں چلائی گئیں، جن کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔