رینجرز کا سینٹرل جیل کراچی میں سرچ آپریشن، کوئی ممنوعہ شے برآمد نہیں ہوئی

July 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز کی بھاری نفری نے اچانک سینٹرل جیل کراچی میں جمعے کو علی الصباح سرچ آپریشن ، تاہم کوئی ممنوعہ اشیاء برآمد نہیں ہوسکی،سرچ آپریشن کیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا، آپریشن میں سیکڑوں اہلکاروں نے حصہ لیا اور دوران آپریشن جیل کی بیرکوں اور دیگر کئی مقامات کو مکمل سرچ کیا گیا، اطلاع ملتے ہی جیل پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جیل پہنچ گئے۔