خیرالعمل ٹرسٹ کے تحت اجتماعی قرآن خوانی و مجلس عزا کل ہوگی

July 02, 2022

کراچی (پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق برائے ایصال ثواب مرحومین مجلس عزا و قرآن خوانی بمقام امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی اتوار 3؍جولائی قرآن خوانی 10؍بجے صبح اور مجلس عزا شام 5بجے منعقد ہوگی۔ مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی مجلس سے خطاب کریں گے ۔ مولانا میثم کاظمی کے مطابق اپنے مرحومین کے نام شامل کرنے کیلئے ٹرسٹ کے دفتر سے فارم پرُ کرکے شامل ہوسکتے ہیں۔