ہاؤسنگ اتھارٹی نے الاٹیوں کی سہولت کیلئے کال سنٹر قائم کردیا

July 02, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے الاٹیوں کی سہولت کیلئے کال سنٹر قائم کردیا ۔ ڈی جی ہا ئوسنگ اتھارٹی طارق رشید نے کال سنٹر کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عاصم امیر نے سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈی جی طارق رشید نے اس موقع پر کہا کہ اتھارٹی اپنے ممبران کو ہر ممکن سہولتوں کی فر اہمی اور ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے سر گرم عمل ہے۔کال سنٹر کے قیام سے الاٹیوں کو معلومات کی جلد فراہمی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ پراجیکٹس کو جلد مکمل کیا جا ئے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ سید کاظم ‘ ڈائریکٹر فنا نس محمد کاشف ‘ ڈائریکٹر ایڈمن احمد بخش سانگی ‘ ڈائریکٹر سٹاف محمد عرفان چوہدری ‘ ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن شاہد ندیم ‘ ڈائریکٹر لاء باسط خان ‘ ڈپٹی کمشنر رانا محمد منیر ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ احمد علی بھی موجود تھے۔